مولانا مطیع اللہ فلاحی صاحب کا انتقال پر ملال

استاذ محترم جناب مولانا مطیع اللہ فلاحی صاحب کا انتقال پر ملال.
جامعة الفلاح کے سابق استاذ اور جماعت اسلامی علاقہ گورکھپور کے ناظم محترم مولانا مطیع اللہ فلاحی صاحب کا رات پونے بارہ بجے انتقال ہوگیا، انا للہ و انا الیہ راجعون
موصوف کی عمر 72 سال ہوگئی تھی، جامعہ سے فراغت کے بعد ہی تدریسی خدمت انجام دینے لگے، 1970 میں درجہ پنجم میں ہم لوگوں کو پڑھایا، بعد میں مدینہ یونیورسٹی تشریف لے گئے اور کلیہ دعوہ سے گریجویشن کیا، واپسی کے بعد جامعہ میں تدریسی خدمات انجام دینے لگے، چند برس قبل ریٹائرمنٹ کے بعد جماعت اسلامی کے علاقہ گورکھپور کی نظامت کے فرائض انجام دے رہے تھے.
مولانا بہت خوش مزاج تھے، اپنے طلبہ کو لطائف کے ذریعے خوش رکھتے تھے. بہت اچھے مقرر تھے، عوامی جلسوں میں موثر خطاب کرتے تھے، برادران وطن سے بھی اچھا خطاب کرتے تھے. بڑے صاحبزادے احمد کلیم فلاحی، دار المصنفین اعظم گڑھ میں خدمت انجام دے رہے ہیں.
اللہ کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے، خدمات کو قبول فرمائے اور جملہ متعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین
نماز جنازہ بعد ظہر 2 بجے جامعہ سے متصل قبرستان میں ادا کی جائے گی.
طاھر مدنی یکم مئی 2018


 

About admin